اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کے الزام میں8 افرا د کو گرفتار کر لیا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر نیلور نے ڈینگی لاروا کی افزائش میں ملوث پائے گئے 5 افراد جبکہ اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے سیکٹر جی 8 اور جی 9 میں چیکنگ کے دوران ڈینگی لاروا کی افزائش کا سبب بننے والے 3 افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ۔