• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر حاضر اساتذہ کیخلاف کارروائی خوش آئند ہے‘ جے یو آئی پاکستان

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے صوبائی امیر مولانا عبد المالک نے اور صوبائی رابطہ کمیٹی کے ارکان مولانا عبدالغنی ساسولی پروفیسر حسین احمد شیرانی حاجی عبدالرزاق لانگو مولانا محمد اقبال عثمانی حاجی امین اللہ امین حافظ منصور احمد مینگل حاجی سید قاسم شاہ اور ڈاکٹر حفیظ الرحمن کھوسہ نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے مستقل غیر حاضر اساتذہ کے خلاف محکمانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں تعلیم کی بدحالی کا رونا رونے والے ہر سیاستدان کا مقصد نئی ملازمتوں اور نئی عمارتوں کی منظوری حاصل کرکے منظور نظر لوگوں کو نوازنا اور مالی بدعنوانی کا راستہ کھولنا ہوتا ہے حقیقت یہ ہے کہ پہلے سے قائم سکول اور ہسپتال اگر دستیاب وسائل اور موجودہ افرادی قوت کو ایمانداری سے بروئے کار لایا جائیں توتعلیم و صحت دونوں شعبوں میں عوام کی ضرورت کافی حد تک پوری ہوسکتی ہے ۔