• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان حکومت کسی کو پاکستان میں کارروائی کی اجازت نہیں دیگی، افغان ناظم الامور

اسلام آباد(جنگ نیوز)پاکستان میں تعینات افغان ناظم الامور نے کہا ہے کہ افغان حکومت کسی کو اجازت نہیں دے گی کہ پاکستان یا کسی اور ملک جاکر کارروائی کرے۔ قونصل جنرل کا مقصد کبھی بھی توہین نہیں تھا، وہ موسیقی کی وجہ سے کھڑے نہیں ہوئے، پاکستان میں تعینات افغان ناظم الامور سردار احمد شکیب نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیرالمؤمنین کا حکم ہے اگر کوئی خلاف ورزی کرتے پایا گیا تو کارروائی ہوگی، پہلے بھی ایسے متعدد افراد گرفتار کر رکھے ہیں۔ ‎افغان ناظم الامور نے کہا کہ افغانستان میں طالبان حکومت پاکستان میں بدامنی کی خواہاں نہیں، ہم نے سب کو سختی سے منع کر رکھا ہے کہ پاکستان سمیت کسی ملک میں کوئی کارروائی نہ کی جائے۔
ملک بھر سے سے مزید