لاہور(آئی این پی ) ہزاروں لاکھوں لوگوں کو بروقت مشین ریڈ ایبل اورای پاسپورٹ جاری کرنے میں حکومت ہی سب سے بڑی رکاوٹ بن گئی، نئی جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ پرنٹنگ مشین خریدنے کے لیے ٹینڈر اور آرڈر ہونے کے باوجود فنانس ڈویژن نے محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کو 2 ارب 90 کروڑ روپے کی رقم جاری ہی نہیں کی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق لاہور سمیت ملک بھر کے 8 لاکھ سے زائد افراد پاسپورٹس نہ ملنے پر مشکلات کا شکار ہیں، پہلے یہ تعداد 15 لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی تھی۔