لاہور(خصوصی نمائندہ)کابینہ کمیٹی برائے انسداد ڈینگی، متعدی امراض اور ڈیزاسٹرمنیجمنٹ نے راولپنڈی میں انسداد ڈینگی سر گرمیوں میں الائیڈ محکموں کے عدم تعاون کا نوٹس لیتے ہوئے غفلت برتنے اور انتظامیہ سے تعاون نہ کرنے والے محکموں کے افسران کو سرینڈر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں صوبہ میں ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔چیف سیکرٹری کا کہنا ہے کہ سیکرٹریز خو د ما نیٹر نگ کر یں۔