لاہور (خصوصی نمائندہ)خیبر پختونخواہ ضلع سوات کی رہائشی 24سالہ خاتون علاج کیلئے لاہور جنرل ہسپتال پہنچ گئی۔ پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی پالیسی "صحت سب کیلئے "کے تحت مریضہ کا مہنگا ٹیسٹ مفت کیا گیاہے۔