• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: 2 گلہریوں کی وجہ سے ٹرین کا سفر معطل

فوٹو بشکریہ گریٹ ویسٹرن ریلوے
فوٹو بشکریہ گریٹ ویسٹرن ریلوے

لندن میں 2 گلہریوں نے گیٹ وِک سے رِیڈنگ جانے والی ٹرین میں گُھس کر سفر معطل کروا دیا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گلہریوں نے گریٹ ویسٹرن ریلوے (جی ڈبلیو آر) پر صبح 8 بج کر 54 منٹ پر گیٹ وِک سے رِیڈنگ جانے والی ٹرین میں گُھس کر مسافروں کو دوسرے ڈبے میں جانے پر مجبور کر دیا۔

ٹرین کے مسافروں نے عملے کو گلہریوں کے بارے میں بتایا تو اُنہوں نے گلہریوں کو ٹرین سے نکالنے کی کوشش کی جس کے بعد ایک گلہری تو نکل گئی لیکن دوسری کو نکالنے میں ناکام رہے اور ٹرین کا سفر ریڈ ہل کے مقام پر معطل کرنا پڑا۔

اس حوالے سے جی ڈبلیو آر کے ترجمان نے بتایا کہ عملے نے ان گلہریوں کو ریڈ ہل کے مقام پر مونگ پھلیوں کا لالچ دے کر اور جھاڑو سے ڈرا کر ٹرین سے نکالنے کی بھرپور کوشش کی گئی لیکن تمام تر کوششیں بے سود ثابت ہوئیں اور منتظمین نے ٹرین کو دوبارہ رِیڈنگ بھیج دیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید