• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے امریکا کی 9 دفاعی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین نے تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت پر امریکی فوج سے منسلک 9 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے چین میں موجود ان کے اثاثے منجمد کردیے ۔ تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے سے متعلق چین کی جانب سے یہ تازہ اقدام ہے۔ چین کئی بار وائٹ ہاؤس سے مطالبہ کر چکا ہے کہ وہ تائیوان کی قیادت کے ساتھ لین دین سے باز رہے۔ بیجنگ تائیوان کو چین کا ایک حصہ قرار دیتا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیرا نیواڈا کارپوریشن اور اسٹک رڈر انٹرپرائزز ایل ایل سی سمیت امریکی کمپنیوں پر پابندیاں نافذ کردی گئی ہیں۔ پابندیوں کا اطلاق کیوبک کارپوریشن، تھری ایس ایرو اسیس، ٹی کام لمیٹڈ پارٹنرشپ، ٹیکس اوری، پلانٹیے منیجمنٹ گروپ، ایکٹ ون فیڈرل اورایکوویرا پر بھی ہو گا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے پریس بریفنگ میں امریکا پر زور دیا کہ وہ تائیوان کو مسلح کرنے کے خطرناک رجحان کو فوری طور پر روکے، تائیوان کی آزادی کی حمایت کرنا بند کرے اور آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کو نقصان نہ پہنچائے۔
یورپ سے سے مزید