لاہور( جنگ نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم پر اتفاق کیلئے فضل الرحمن کو ایک پیج پر لے آئیں گے۔ آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ،PTI چاہتی ہےعدالتی نظام چلے اور نہ پارلیمان،جے یو آئی سے اتفاق رائے بنانے کی پوری کوشش کریں گے، اگر مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کامیاب نہیں ہوئی تو بھی نمبرز پورے کرنے کی کوشش کریں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے،پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ نہ عدالتی نظام چلے اور نہ پارلیمان۔آئینی عدالتوں کے قیام کی بات میثاق جمہوریت میں کی گئی، اس معاملے میں سب کا اتفاق چاہتے ہیں۔عدالتی اصلاحات بہت ضروری ہیں، یہ کام بہت پہلے ہونا چاہیے تھا، جے یو آئی کا آئین سازی میں ہمیشہ مثبت کردار رہا ہے۔