اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی پانچ سالہ مدت ختم ہونے میں 4 ماہ باقی رہ گئےہیں-
وفاقی حکومت آئینی ترمیم کےذریعےچیف الیکشن کمشنرکودوبارہ نئی مدت کے لیےتعینات کرنے کی تجویز پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے-
مجوزہ تر میم کے تحت آئین کے آرٹیکل دو سو پندرہ میں مجوزہ ترمیم کے ذریعے الیکشن کمشنریاممبران کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ووٹنگ کے وقت موجود اکثریتی ووٹوں کی قرار داد سے دوبارہ نئی مدت کے لیےتعینات کیا جاسکے گا.
حکو متی ذ رائع کے مطا بق بطورچیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی 5 سالہ مدت 26 جنوری 2025 کومکمل ہوگی-
حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کا پلان ہے کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کو دوبارہ نئی مدت یعنی 5 سال کے لیے تعینات کردیا جائے تاہم اس کے لیے آئین میں ترامیم ضروری ہیں کیوں کہ موجودہ قوانین کے تحت ایسا کرنا ممکن نہیں ہے-
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت آئین کےآرٹیکل 215میں مجوزہ ترامیم کے ذریعے چیف الیکشن کمشنر کو دوبارہ نئی مدت کے لیے تعینات کرنے کے لیے راہ ہموار کرنے کی کوشش کررہی ہے-