واشنگٹن(شِنہوا)امریکی ریاست پنسلوانیا میں 13 جولائی کو سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر ایک ریلی میں ہونے والا قاتلانہ حملہ امریکی خفیہ اداروں کی سیکورٹی ناکامی کی وجہ سے ہوا،اس حملے میں ایک شخص ہلاک اور متعد د افراد زخمی ہوگئے تھے۔
ایجنسی کی اندرونی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ ایجنٹوں نے واقعے سے چند گھنٹے قبل ریلی کی جگہ پر ڈرون اڑانے والی حملہ آور کی شناخت کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال میں کوتاہی کی۔
رپورٹ میں سیکرٹ سروس کی پیشگی ٹیم کی ناکامیوں اور حملے سے قبل ریاست اور مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہم آہنگی پر روشنی ڈالی گئی۔
ٹرمپ کی سیکورٹی نگرانی کی ذمہ دارسیکرٹ سروس مقامی پولیس کے سنائپرز کو قریبی چھت کو محفوظ بنانے کی ہدایت دینے میں ناکام رہی۔