• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرامہ سیریل ”گرہیں“ کا پیر سے ”جیو ٹی وی“ پر آغاز

'کراچی (جنگ نیوز) انٹرٹینمنٹ کے شائقین کی دلچسپیوں کیلئے ”جیو ٹی وی“ سے ایک نئے ڈرامہ کا سلسلہ شروع ہورہا ہے جس کا نام ہے ”گرہیں“۔ یہ ڈرامہ ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“ کی تخلیق ہے جسے اِس بار ایک نئی جہت سے تراشہ گیا ہے۔ ڈرامے کی کہانی عمران نذیر کی تحریر ہے جبکہ دلکش عکس بندی کے ساتھ کرداروں کو سلیم گھانچی کی ہدایات نے مزید نکھار دیا ہے۔ ڈرامہ سیریل کی کاسٹ میں شامل بہروز سبزواری، شہریار زیدی، عذرا محی الدین، بینا چوہدری، ہشام خان اور سحر افضل کے ہمراہ ساتھی فنکاروں کی اداکاری ناظرین کے ساتھ کرنے آرہی ہے رشتہ استوار۔ یہ دلچسپ کہانی ایک ہونہار اور اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ اس کی مرکزی کردار نمبرہ کے گرد گردشوں کا طوفان اُٹھانے والی ہے۔ ایس کے خلش کی شاعری کو ڈرامہ سیریل کے او ایس ٹی کی صورت ساحر علی بگا نے اپنی آواز اور کمپوزیشن کے ساتھ دِل نشین بنادیا ہے۔ وجاہت اور نمرہ کی محبت میں حسد کے ساتھ جادو کی ”گرہیں“ ڈالنے والے کردار کیسے ہوں گے بے نقاب۔ پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی اس گرداب سے کیسے دلائیں گے معصوم نمرہ کو نجات؟ یہ سب ناظرین نئے سیریل ”گرہیں“ میں 23 /ستمبر سے روزانہ رات 7 بجے ”جیو ٹی وی“ پر دیکھ سکیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید