• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: خاتون کی لاش کے 30 ٹکڑے کرکے فریج میں رکھنے والے ملزم کی شناخت

مہالکشمی بنگلورو میں شوہر سے الگ رہائش پذیر تھی۔ فوٹو: فائل
مہالکشمی بنگلورو میں شوہر سے الگ رہائش پذیر تھی۔ فوٹو: فائل

بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں خاتون کو قتل کرکے لاش کے 30 ٹکڑے ریفریجریٹر میں رکھنے والے ملزم کو شناخت کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مہالکشمی بنگلورو میں شوہر سے الگ رہائش پذیر تھی، جس کی لاش 21 ستمبر کو بنگلورو کے فلیٹ کے ریفریجریٹر سے ملی، جو 30 ٹکڑوں میں تقسیم تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 سالہ خاتون کی لاش ریفریجریٹر میں بکھری ہوئی پائی گئی، پولیس اس معاملے میں تاحال کوئی گرفتاری نہیں کرسکی ہے جبکہ مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر مہالکشمی کا شوہر بھی موقع پہنچا تھا۔

دوسری طرف ریاستی وزیر داخلہ پرمیشور نے تصدیق کی کہ 29 سالہ مہالکشمی قتل کیس میں ایک مشتبہ شخص کی مغربی بنگال میں شناخت ہوئی ہے، ملزم کی گرفتاری کےلیے کوششیں جاری ہیں۔

ریاستی وزیر داخلہ نے تصدیق کی کہ فی الحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے، مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

خواتین کے تحفظ سے متعلق خدشات پر پرمیشور نے عوام کو یقین دلایا کہ تمام ضروری اقدامات پر عمل درآمد جاری ہے، ہم نے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے ہیں اور دیگر امور زیر غور ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید