• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی کےپیچھے امریکہ، بھارت اور اسرائیل ہے،لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی،نیوزرپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے مجلس وحدتِ مسلمین کے زیر اہتمام عشقِ پیغمبر اعظمؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اعظمؐ کانفرنس کے انعقاد کی اجازت نہ دے کر وزارت داخلہ اور وفاقی حکومت نے انتہائی ناپسندیدہ اقدام کیا ہے۔ دنیا بھر میں دہشت گردی کہ پشت پر امریکہ، بھارت اور اسرائیل ہے، حکومت پاکستان نے غلط حکمت عملی سے برادر پڑوسی ممالک افغانستان اور ایران کیساتھ تعلقات بگاڑ دیے ہیں ۔ادھرحلقہ خواتین جماعت کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سیل ثمینہ سعید نے ہائیکورٹ کے دوسری شادی کی بناء پر سرکاری نوکری سے برطرفی کے نوٹیفکیشن کو معطل کرنے اور خاتون کی سرکاری نوکری کی بحالی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے -
لاہور سے مزید