ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان صدر پنجاب عابد گجر، سیکریٹری جنرل کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے علاوہ کسی سیاسی جماعت نے غریب عوام کی آواز پارلیمنٹ تک نہیں پہنچائی ۔ جنرل ورکر اجلاس سے سینیئر وائس پریزیڈنٹ سرور گجر اور سینیئر وائس پریزیڈنٹ آغا جانی اراکین پنجاب کمیٹی ذوالفقار مرزا عبدالکریم توکے خان اور جمشید ڈار اور خواتین ونگ کی سیکریٹری جنرل سمیہ باجی سوشل فورم کے صدر پنجاب ڈاکٹر منیر لاہور زون کے سینیئر نائب صدر رانا بشیر اے پی ایم ایس او کے پنجاب کے صدر مہار زین نے بھی خطاب کیا۔