کراچی ( رپورٹ: محمد منصف ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پہلی بار منگل کو سندھ ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن سے خطاب کریں گے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر قانون سندھ بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔ صدر ریحان عزیز ملک و جنرل سیکریٹری کی قیادت میں سیکڑوں وکلا استقبال کریں گے۔ میڈیا نمائندگان کے لئے خصوصی اجازت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں میڈیا نمائندگان ایم پی اے ہاسٹل کے سامنے سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی پارکنگ سے تشریف لائیں گے اور یہیں میڈیا کی ڈی ایس این جیز کی پارکنگ کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔