اسلام آباد (نامہ نگار)ساتویں پاکستان فارما سمٹ 25 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگی جس میں دنیا بھر سے فارما، ہیلتھ سیکٹر، مینجمنٹ کے ماہرین اور ملک بھر سے 400سے زائد فارما انڈسٹری کی اعلی انتظامیہ اور ماہرین شرکت کریں گے۔ فارما سمٹ کی آرکنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکڑ قیصر وحید نے کانفرنس کے حوالے سے بتایا کہ اس کانفرنس کا افتتاح قوم اسمبلی کے اسپیکر سردار صادق ایاز کریں گے جبکہ وزیر اعظم کے کوآرڈنیٹر ڈاکٹر مالک مختار بھرت مہمان اعزاز ہونگے ۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال، ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین، وزارت صحت و تجارت کے اعلی حکام بھی شریک ہونگے۔