• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

سیب عموماً لال، ہرے یا پیلے رنگ کے ہوتے ہیں لیکن حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل جامنی رنگ کے سیبوں کی تصاویر نے صارفین کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اَن نیچرلِسٹ اے آئی (unnaturalist.ai@) نامی ایک اکاؤنٹ پر جامنی رنگوں کے سیبوں کی خوبصورت تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ یہ جامنی رنگ کے سیب کینیڈا کے صوبے سسکیچیوان میں سخت سرد ماحول میں اُگتے ہیں اور ان کا ذائقہ چینی اور کیلے جیسا ہوتا ہے، ان سیبوں کو کینیڈین سیب بھی کہا جاتا ہے۔

کیپشن میں لکھا ہے کہ صحت کے لیے اپنے فوائد اور ممکنہ معاشی اثرات کے ساتھ یہ جامنی رنگ کے سیب سسکیچیوان کی ثقافت کا ایک اہم حصّہ ہیں۔

اتنی تمہید باندھنے اور صارفین کو جامنی سیبوں کی جانب متوجہ کرنے کے بعد کیپشن کے آخر میں اصل حقیقت بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جامنی رنگ کے سیبوں کی ان تصاویر کو بطور آرٹ بنایا گیا ہے، براہِ کرم ان خیالی سیبوں کی تلاش میں کسی سے رابطہ نہ کریں کیونکہ یہ اصلی نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سیاہ رنگ کے سیبوں نے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کیا تھا جو چین کے علاقے تبت میں حقیقت میں پائے جاتے ہیں اور انہیں ’بلیک ڈائمنڈ ایپل‘ کہا جاتا ہے۔

چین میں اگنے والے سیاہ سیبوں سے تھوڑے ملتے جلتے سیب امریکا کے کچھ علاقوں میں بھی پائے جاتے ہیں جنہیں ’آرکنساس بلیک‘ کہا جاتا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید