کراچی ( ثاقب صغیر / اسٹاف رپورٹر )سندھ میں رواں برس گینگ ریپ ،ریپ اور بد فعلی کے 483 کیسز رپورٹ ہوئے،اغوا کے 3134جبکہ اغوا برائے تاوان کے 99کیسز رپورٹ کیے گئے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں برس 15 ستمبر تک سندھ میں گینگ ریپ کے 45کیسز رپورٹ ہوئے۔گینگ ریپ کے سب سے زیادہ کیسز مئی میں رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 12ہے ۔گینگ ریپ کے سب سے زیادہ کیسز کراچی کے ایسٹ زون میں رپورٹ ہوئے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق سال 2024 میں15ستمبر تک سندھ میں ریپ /زنا کے 267 کیسز رپورٹ ہوئے،سب سے زیادہ 50کیسز مئی میں رپورٹ کیے گئے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں برس بدفعلی کے171کیسز رپورٹ ہوئے،بدفعلی کے سب سے زیادہ کیسز جولائی میں رپورٹ ہوئے جن کی تعداد27ہے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق سال رواں میں15ستمبر تک صوبے میں اغوا کے3134کیسز رپورٹ ہوئے۔اغوا کے سب سے زیادہ 448کیسز ماہ جولائی میں رپورٹ ہوئے۔ صوبے میں ستمبر کی 15 تاریخ تک اغوا برائے تاوان کے99کیسز رپورٹ ہوئے۔اغوا برائے تاوان کے سب سے زیادہ کیسز مارچ میں رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 17 ہے۔