پشاور(آئی این پی ) 26ویں آئینی ترمیم پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔ جسٹس ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال نے درخواست پر سماعت کی وکیل درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ 26ویں ترمیم بنیادی حقوق و عدلیہ کی آزادی کیخلاف ہے، ترمیم سے نہ صرف عوام بلکہ عدلیہ بھی متاثر ہو گئی ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تمام کیسز ایک ساتھ سننے کی ہدایت کی ہے،سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کیلئے فل بنچ تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔