اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)این ڈی ایم اے نے 2تا8جولائی 2025کے دوران مختلف علاقوں کے لیے مون سون بارشوں اورممکنہ سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے۔ تر جمان کے مطا بق خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، اور شمال مشرقی پنجاب میں 5 تا 8 جولائی کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے۔دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ،منسلکہ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث نچلے درجے کی سیلابی صورتحال پید ا ہونے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے علاقوں میں گلیشائی جھیلیوں کے پھٹنے کے باعث سیلاب GLOF،لینڈ سلائیڈنگ سمیت نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔لاہور، سیالکوٹ اور نارووال میں شہری سیلاب جبکہ ڈی جی خان اور راجن پور کے ہل ٹورنٹس میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔