• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججز سنیارٹی پر مشاورت کا معاملہ، جسٹس منصور کا جوڈیشل کمیشن کو ایک اور خط

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ،جسٹس منصور سید علی شاہ کی جانب سے ججز سنیارٹی پر مشاورت معاملہ پر جسٹس منصور کا جوڈیشل کمیشن کو ایک اور خط سامنے آ گیا ، جس میں جسٹس منصور سید علی شاہ نے اعتراض اٹھایا ہے کہ آرٹیکل 200 تحت صدر مملکت ججوں کی سنیارٹی طے کرنے سے پہلے چیف جسٹس سے مشاورت کے پابند تھے، آرٹیکل 200 تحت صدر مملکت ججوں کی سنیارٹی طے کرنے سے پہلے چیف جسٹس سے مشاورت کے پابند تھے ، منگل کے روز جوڈیشل کمیشن کے اجلاس سے قبل جسٹس سید منصور علی شاہ نے کمیشن کے سیکرٹری کو خط لکھا ، ذرائع کے مطابق خط میں جسٹس منصور علی شاہ نے صدر مملکت کی جانب سے چیف جسٹس سے مشاورت کے بغیر ججوں کی سنیارٹی طے کرنے پر سوالات اٹھاتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت صدر مملکت سنیارٹی طے کرنے سے پہلے چیف جسٹس سے مشاورت کے پابند تھے کیونکہ اس آرٹیکل کے تحت مشاورت لازمی ہے۔
اہم خبریں سے مزید