• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی چوہدری نثار سے متعلق جو فیصلہ کریگی اختلاف نہیں کرونگا، خواجہ آصف

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ آصف نے چوہدری نثار احمد کے ن لیگ میں آنے کے حوالے سے کہا ہےکہ پارٹی چودھری نثار سے متعلق جو فیصلہ کریگی اختلاف نہیں کرونگا، فخر ہے35سال کے دوران کبھی نواز شریف اور پارٹی کے ساتھ اپنی وفاداری پر آنچ نہیں آنے دی، اس سلسلہ میں پارٹی قیادت جو فیصلہ کرے گی میں اس سے اختلاف نہیں کر سکتا میں اندر بیٹھ کر اختلاف کرتا ہوں مگر کبھی پبلک میں آکراختلاف نہیں کرتا ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے 35 سال کے دوران کبھی نواز شریف اور پارٹی کے ساتھ اپنی وفاداری پر آنچ نہیں آنے دی، اس سلسلہ میں اللہ تعالی نے میری مدد فرمائی ہے۔
اہم خبریں سے مزید