مظفرآباد (این این آئی)آزاد جموں کشمیر سپریم کورٹ نے منشیات کیس میں ملزم کو ضمانت دینے پر جج کو سزا سنادی جس پر اسے کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سیشن جج نے جھوٹ بول کر عدالت کے وقار کو مجروح کیا اور سپریم کورٹ کی اتھارٹی کوچیلنج کیا۔ بدھ کو آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ میں چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سربراہی میں قائم فل بینچ نے سیشن جج راجہ امتیاز کیخلاف ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے احکامات کے منافی منشیات ملزم کی ضمانت منظور کرنے پر توہین عدالت کارروائی پر سماعت کی ۔ عدالت کے حکم پر سیشن جج راجہ امتیاز کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔