• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI سینئر قیادت کی رائے مذاکرات احتجاج سے بہتر آپشن، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ʼʼرپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق نے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ موجودہ حالات و واقعات میں تحریک انصاف کے لیے زیادہ بہتر حکمت عملی کیاہوگی مذاکرات یا تحریک؟ جواب میں تجزیہ کار محمل سرفراز،سلیم صافی، فخر درانی اور عمر چیمہ نے کہا کہ سینئر قیادت کی رائے ہے کہ حالات کے پیش نظر مذاکرات احتجاج سے بہتر آپشن ہیں۔ پارٹی کے سینیئر اور وفادار رہنماؤں کی جانب سے دیئے گئے مذاکراتی مشورے کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔ ذرائع کے مطابق یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی، محمود الرشید سمیت دیگر رہنماؤں نے مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے خط لکھا ہے جن کی جماعت سے وفاداری پر کوئی سوال نہیں اٹھایا جا سکتا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مذاکرات ایک بہتر راستہ ہو سکتے تھے مگر بدقسمتی سے درست طریقے سے ان پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ حکومت پر لازم ہے کہ ان رہنماؤں اور عمران خان کے مابین براہ راست ملاقات کا اہتمام کرے تاکہ وہ چیئرمین کو قائل کر سکیں۔پارٹی میں اس وقت دو آراء پائی جاتی ہیں ایک طبقہ احتجاج کو موزوں راستہ سمجھتا ہے جبکہ دوسرا مذاکرات کو ترجیح دیتا ہے۔تجزیہ کار محمل سرفراز نے کہا کہ مذاکرات بڑی مشکلوں سے شروع ہوئے تھے لیکن کچھ دنوں میں ہی ختم ہوگئے مذاکرات اچھا آپشن ہے لیکن انہیں صحیح ایکسائز نہیں کیا گیا اور جن رہنماؤں نے یہ مذاکرات سے متعلق خط لکھا ہے ان کی پارٹی سے وفاداری پر سوال بھی نہیں اٹھ سکتا اور ان کا خط لکھ کر مذاکرات کا کہنا اس بات میں بہت وزن ہے۔
اہم خبریں سے مزید