• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریکوڈک منصوبے کا 25 فیصد منافع بلوچستان کو ملے گا، سرفراز بگٹی

دالبندین/نوکنڈی(نمائندہ جنگ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نےکہا ہے کہ ریکوڈک منصوبے کا 25فیصد منافع بلوچستان کو ملیگا، اس سال ڈویژن کے ہر ضلعے کو ایک ارب ، ضلع واشک کیلئے خصوصاً 30 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیابلوچستان کے ضلع چاغی کے مرکزی شہر دالبندین میں ایک عظیم قبائلی جرگہ منعقد ہوا، جس میں گورنر بلوچستان جناب جعفر خان مندوخیل، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان، صوبائی وزراء، سینیٹرز، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، آئی جی ایف بلوچستان ساؤتھ، اعلٰی سول و عسکری حکام علاقائی عمائدین، اعلیٰ سول و عسکری حکام، خواتین، طلبہ و طالبات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید