کراچی( افضل ندیم ڈوگر) موسمی خرابی اور انتظامی مسائل کی وجہ سے ملک بھر کی 5پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ایک متبادل منتقل کی گئی جبکہ 98میں تاخیر ہوئی۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق جدہ لاہور کی پرواز پی کے 842 کو کراچی اتارا گیا۔ کراچی لاہور کی پرواز پی کے 303 اور کراچی جدہ کی 4 پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا۔ اسلام اباد ایئرپورٹ کی 24، اسلام اباد کراچی کی 10، لاہور کراچی کی 17، کراچی کی 4 لاہور کی 24، پشاور، سیالکوٹ، فیصل آباد، اسکردو، کوئٹہ، ملتان کی 19 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ اسلام اباد کی پروازوں میں تاخیر کا دورانیہ 1 سے 5 گھنٹے، لاہور کا 1 سے 15 گھنٹے، کراچی لاہور کا ایک سے 11 گھنٹے رپورٹ ہوا۔