• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویٹرنری یونیورسٹی، وی سی کیلئے تین امیدواروں کے ناموں کا انتخاب

کراچی( سید محمد عسکری) شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز سکرنڈ کے وائس چانسلر کے عہدے کے لیے تین امیدواروں کے ناموں کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔سرچ کمیٹی کے چیرمین ڈاکٹر طارق رفیع کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں 11 امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا گیا تاہم 9 امیدواروں نے انٹرویو دیا۔ سابق وائس چانسلر ڈاکٹر فاروق حسن صوبے کی اعلیٰ انتظامی شخصیت کی ناراضی کے باعث انٹرویو میں نہیں آئے۔ جن تین امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ان میں ڈاکٹر پروشتم کھتری، ڈاکٹر عمران رشید راجپوت اور اسکردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نعیم طارق ناریجو شامل ہیں۔ زرائع کے مطابق سرچ کمیٹی میں بطور ماہر رکن ڈاکٹر اے کیو مغل نے ڈاکٹر پروشتم کھتری کے انتظامی امور کے تجربے کے حق میں رائے ہموار کی جس کے بعد ڈاکٹر پروشتم کھتری کو نمبر ون امیدوار قرار دیا گیا۔ بعد ازاں ان تین امیدواروں کے نام محکمہ داخلہ کو تین انٹلیجنس ایجنسیز سی کلیئر کرانے کے لیے بھیج دیئے گئے۔ کلیئرنس کے بعد وزیر اعلیٰ کسی ایک نام کی بطور شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز سکرنڈ منظوری دیں گے۔
اہم خبریں سے مزید