• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت موسمیاتی تبدیلی میں ٹیکنیکل لوگوں کو ہی لگانے پر غور

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی میں ٹیکنیکل پوسٹوں پر ٹیکنیکل لوگوں کو ہی لگانے پر غور جاری ہے ،ذرائع کے مطابق پاک ای پی اے کی ڈائریکٹر جنرل کی پوسٹ کا لک آفٹر چارج وزارت کے ڈائریکٹر جنرل انوائرمنٹ محمد آصف صاحبزادہ کو دیئے جانے کا امکان ہے ، یہ پوسٹ ڈی جی فرزانہ الطاف شاہ کی معطلی اور پھر ان کیخلاف جاری انکوائری کی وجہ سے خالی ہے اور اس پوسٹ کا چارج وزارت کی جوائنٹ سیکرٹری (آئی سی )نازیہ زیب کے پاس ہے ،جس کی پہلی تین ماہ کی مدت 12جولائی تک ہے ۔
اہم خبریں سے مزید