اس جدید دور میں سائنس داں نت نئی چیزیں دریافت کرنے میں سر گرداں ہیں۔
اس ضمن میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے محققین نے امریکی ریاست کیلی فورنیا کے علاقے مشرقی سیرا نیواڈا میں واقع مونو جھیل میں ’باروکا مونوسیرا‘ نامی نئی مخلوق کو دریافت کیا ہے۔
اس مخلوق کے بارے میں سائنسدانوں نے جو اہم پہلو دریافت کیا ہے کہ وہ یہ ہے کہ یہ ماہرین کو ان جانداروں کی نشاندہی کرنے میں مدد کر سکتی ہے جو 650 ملین سال پہلے موجود تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ مخلوق ایک جاندار ہے جسے choanoflagellate کہتے ہیں۔
ماہرین نے جھیل سے منسوب کرتے ہوئے اس مخلوق choanoflagellate کو ’باروکا مونوسیرا‘ کا نام دیا ہے، جس پر مزید تحقیق ان مخلوقات کے ارتقاء کے بارے میں مزید معلومات فراہم کر سکتی ہے جو موجودہ جانوروں کے ارتقاء سے پہلے سمندر میں موجود تھے۔
یہ ایک ایسی مخلوق ہے جو واحد خلوی یعنی (صرف ایک خلیے والی مخلوق) ہے لیکن متعدد خلیوں میں تقسیم ہو سکتی ہے، بالکل اسی طرح جیسے جانوروں کے جنین وجود میں آتے ہیں۔
یہ مخلوق کسی جانور کی قسم نہیں ہے بلکہ تمام جانوروں کے ایک دوسرے گروپ سے تعلق رکھتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ choanoflagellate پر تحقیق ایک خلوی زندگی سے کثیر خلوی زندگی کے ارتقاء کو سمجھنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔