ملتان(سٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ کے کیسز کی ملتان میں بذریعہ ویڈیو لنک سماعت کی سہولت نہ دیے جانے پر آج سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیا جائے گا ،سابق صدر ہائی کورٹ بار ریاض گیلانی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے کیسز کی سماعت بذریعہ ویڈیو لنک کی ملک کے چار شہروں میں سہولت میسر ہے،جنوبی پنجاب کے ساڑھے چار کروڑ سے زائد عوام کا یہ حق ہے کہ انہیں دہلیز پر انصاف کی سہولت میسر کی جائے۔