ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں فائر سیفٹی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات بہتر بنانے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر فوری اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس حوالے سے چیف منسٹر آفس پنجاب کی جانب سے تمام متعلقہ محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو ترجیحی بنیادوں پر ہدایات جاری کر دی گئی ہیں،جاری مراسلے کے مطابق تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع کے ٹیچنگ ہسپتالوں، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں، مریم نواز ہسپتالوں اور مریم نواز ہیلتھ کلینکس میں فائر ایکسٹنگوشرز اور فائر فائٹنگ انتظامات کی دستیابی و فعالیت کا جائزہ لیں گے جبکہ ایمرجنسی ایگزٹس کی موزونیت اور رسائی بھی چیک کی جائے گی،ریسکیو 1122 ٹیموں کے ساتھ مل کر ہنگامی راستوں کا ازسرنو جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔