ملتان (سٹاف رپورٹر) سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر پیرا فورس لودھراں شاہد حسین سپرا کو تبدیل کرکے پیرا اسٹیشن سٹی ملتان تعینات کردیا گیا ہے، جبکہ مبشر قیوم کو سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر پیرا فورس لودھراں مقرر کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے متعلقہ حکام کی جانب سے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں، جن کے بعد دونوں افسران نے نئی ذمہ داریوں کا چارج سنبھالنے کے لیے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔