ملتان ( سٹاف رپورٹر ) تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے ملزم کا سسرال میں فائرنگ کا واقعہ ،گولیاں لگنےسے زخمی ہونے والی بیوی نشتر ہسپتال میں دم توڑ گئی ۔ گرڈ سٹیشن وہاڑی روڑ کے قریب ملزم نعیم اپنی روٹھی ہوئی بیوی آمنہ کو منانے اپنے سسرال پہنچا تھا جس نے طیش میں آکر فائرنگ کرکے بیوی آمنہ اور ساس عابدہ کو زخمی کردیا تھا زخمیوں کو ریسکیو 1122نے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں پر آمنہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ ساس کی حالت تشویشناک ہے۔دوسری جانب گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 40سالہ خاتون نے خودکشی کرلی ، بتایا جاتا ہے کہ اس نے تیزاب پی لیا حالت غیر ہونے پر تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل جانبر نہ ہوسکی ۔ تھانہ نیوملتان پولیس نے اطلاع پر موقع پر پہنچ کر خاتون کی لاش قبضے میں لیکر سرد خانے منتقل کردی اور قانونی کارروائی شروع کردی ۔دریں اثنا تھانہ جلیل آباد کے علاقے ڈبل پھاٹک چوک کے قریب نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچی اور نامعلوم جس کی شناخت نہ ہوسکی جو بظاہر نشئی معلوم ہوا۔