ملتان (سٹاف رپورٹر) نرسنگ کی تعلیم، فیکلٹی ڈویلپمنٹ اور نرسنگ ورک فورس کی استعدادِ کار میں اضافے کے سلسلے میں پنجاب نرسنگ سینڈ ہیلتھ ورک فورس ریفارم پروگرام اور کالج آف نرسنگ، نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں، اس مفاہمتی یادداشت کا مقصد نرسنگ ایجوکیشن کے معیار کو مزید بہتر بنانا، فیکلٹی ممبران اور نرسنگ طلبہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا، تربیتی مواقع میں اضافہ کرنا اور ایک باصلاحیت، تربیت یافتہ اور مؤثر نرسنگ ورک فورس کی تیاری میں معاونت فراہم کرنا ہے،اس موقع پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے پرنسپل کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔