• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور لاکھوں کے سامان سے محروم

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کی نقدی طلائی زیورات موٹرسائیکلیں موبائل فونز سمیت قیمتی سامان سے محروم ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ کینٹ کے علاقے عثمان سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی موبائل چھین کر فرار ہوگئے ادریس کی سائیکل،نواز جلیل آباد کے علاقے احسن مظفر آباد کے علاقےاصغر کے موبائل فونز چہلیک کے علاقے سلمان قطب پور کے علاقے اکرم ، جاوید ممتاز آباد کے علاقے امتیاز ،ندیم کی موٹرسائیکلیں شاہ شمس کے علاقے عبدالرحمان کا موبائل، زین ایوب کے گھر سے نقدی نقدی طلائی زیور موبائل چوری ہوگئے ممتاز آباد کے ہی علاقے کاشف کا موبائل نامعلوم ملزمان نے جھپٹا مارکر چھین لیا تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے حسن علی کی موٹرسائیکل مسلح ملزمان نے چھین لی تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے عامر سے ڈاکو نقدی موبائل چھین کر فرار ہوگئے عارف کا موبائل دہلی گیٹ کے علاقے عامر کا میٹر گیس دولت گیٹ کے علاقے فرحان کی موٹرسائیکل جعفر کا موبائل لوہاری گیٹ کے علاقے صادق انجم کی کیبل کامران کی موٹرسائیکل بدھلہ سنت کے علاقے رابعہ بی بی کی موٹر پانی راشد کا موبائل کپ کے علاقے زین العابدین کا موبائل گلگشت کے علاقے ناصر کے گھر سے 42ہزار ملبوسات مختیار کی نقدی الپہ کے علاقے عمران کا سولر انورٹر قادر پورراں کے علاقے رفیق کی موٹر بجلی مخدوم رشید کے علاقے ثمینہ قادر کا سامان چوری ہوگئے لوہاری گیٹ کے ہی علاقے اظہر سے ڈاکو 50ہزار موبائل لوٹ کر رفوچکر ہوگئے ۔
ملتان سے مزید