• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تفتیش کے معیار بہتر بنانے کیلئے پولیس ہیڈ آفس میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر )تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے کراچی پولیس ہیڈ آفیس میں ٹریننگ سیشن ہوا۔سیشن میں پولیس افسران کے علاوہ خصوصی طور پر یونیورسٹی آف کیمبرج کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سوزن گرنی نے آن لائن ٹریننگ سیشن کیا۔یونیورسٹی آف کیمبرج کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سوزن گرنی نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت، اورکیریئر کی روشنی میں، قتل، زنا و دیگر کیسز میں فارنزک، بیلسٹک، فائبر اور فنگر پرنٹ کی تفتیش کے جملہ امور، اہمیت اور سامنے آنیوالے نتائج پر ٹریننگ سیشن میں شریک سندھ پولیس کے تمام 30 یونٹس کو آن لائن لیکچر دیا۔پروفیسر ڈاکٹر سوزن گرنی نے بین الاقوامی طور پر ہونے والی نئی تحقیق، شواہد اور ثبوتوں کے اعلی معیار برقرار رکھنے، اور چین آف کسٹڈی کے معیارات جیسی ضروری تفصیلات کا اپنے لیکچر میں احاطہ کیا اور شرکاء کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے جیسی تفتیشی تیکنیکس کے بارے میں بتایا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید