• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبہ کا شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا کے خلاف کیس دائر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اورنگی ٹاؤن کی طالبہ کے شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا گیا کہ انشرہ کے والد کا 2017 میں قتل ہوا تھا۔ انشرہ کی والدہ کے خلاف والد کے قتل کا مقدمہ درج ہے۔ والدہ مقدمے میں ضمانت پر رہا ہیں لیکن شناختی کارڈ کے اجرا میں تعاون نہیں کررہی۔ نادرا حکام والدین کے بغیر شناختی کارڈ کا اجرا نہیں کررہے۔ نادرا حکام کے پاس اختیار ہے کہ وہ والدین کے بجائے کسی اور رشتے دار کے بائیومیٹرک کی بنیاد پر شناختی کارڈ کا اجرا کرسکتا ہے۔ شناختی کارڈ نا ملنے سے لڑکی کی تعلیم متاثر ہورہی ہے۔ لڑکی نے انٹر پاس کرلیا ہے، شناختی کارڈ کے بغیر گریجویشن میں داخلہ نہیں مل رہا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید