• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید حسن نصراللّٰہ لشکر شہداء کے سردار اور ماتھے کا جھومر ہیں، علامہ ناصر عباس

کراچی(پ ر)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شہید سردار لشکر سید حسن نصراللہ کی دلسوز شہادت پر دلی افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مقام معظم رہبری، مراجع عظام، علمائے مجاہدین، ملت شجاع لبنان اور فلسطین سمیت تمام مستضعفین و مظلومین جہان اور عالم اسلام کی خدمت اقدس میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید سید حسن نصراللہ لشکر شہداء کے سردار اور ماتھے کا جھومر ہیں، آپ شہادت کے شدید متمنی اور آرزو مند تھے آخرکار شہادت نے آپکا انتخاب کیا، سید کی شہادت تحریک مقاومت کی پائیداری اور جارح اسرائیل کی نابودی کا باعث ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے غزہ کے بعد لبنان کی شہری آبادی پر ہزاروں پاؤنڈ وزنی بم حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید