• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ کے واقعات میں دو سالہ بچی سمیت 4 افراد زخمی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )شہر میں فائرنگ کے واقعات میں دو سالہ بچی سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر تھانے کی حدود کامران چورنگی کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے دو سالہ بچی حرمین دختر شکیل احمد زخمی ہو گئی ،جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر 16 گلشن بہار میں فائرنگ کے واقعہ میں 22 سالہ اریب ولد انور قریشی زخمی ہو گیا ،جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔جیکسن تھانے کی حدود کیماڑی مسان چوک سبحان اللہ مسجد کے قریب آپسی تنازعہ پر فائرنگ سے 25 سالہ نعمان ولد ارشد محمود زخمی ہو گیا جسے سول اسپتال لایا گیا۔سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود گلشن شیراز گیٹ نمبر دو کے قریب ذاتی تنازعہ پر فائرنگ سے 35 سالہ شاہ میر ولد منیر احمد زخمی ہو گیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید