• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری شدہ اور غیر قانونی اسکریپ کی خرید و فروخت میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) قائدآباد پولیس نے چوری شدہ اور غیر قانونی اسکریپ کی خرید و فروخت میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کی شناخت قاسم ولد بختیار، ارسلان ولد سلیم، ارمان ولد اورنگزیب اور سفیر ولد عمر کے ناموں سے ہوئی۔ملزمان کے قبضے سے موٹر سائیکل اور رکشے کے انجن پارٹس، اور چوری شدہ اسپیئر پارٹس اور اسکریپ برآمد ہوا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کے وہ شہر کے مختلف علاقوں میں چوری شدہ اسکریپ کی خریدو فروخت میں بھی ملوث ہیں۔پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید