• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر کینٹ: منشیات فروشی میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ملیر کینٹ پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عادل ولد جاوید کے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس اور فروختی کی رقم برآمد ہوئی۔گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کے وہ علاقے میں مختلف جگہوں پر منشیات فروخت کرتا تھا۔ملزم پہلے بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہو کے جیل جا چکا ہے۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا اغاز کر دیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید