• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعید آباد: فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ملزمان فرار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سعید آباد کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق سعید آباد تھانے کی حدود بلدیہ دائود گوٹھ میں گھر کے باہر بیٹھے شخص کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔مقتول کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی جہاں اس کی شناخت 60 سالہ شریف ولد خالق داد کے نام سے ہوئی۔ایس ایچ او قمر جاوید کیانی کے مطابق مقتول کے بیٹے نے دو سال قبل کسی کا قتل کیا تھا جس کے بعد وہ گرفتار ہو کر جیل گیا تھا تاہم دو ماہ قبل وہ جیل سے باہر آ گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ بظاہر واقعہ اسی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید