• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی، گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ، نوجوان جھلس کر جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث کچن میں دھماکے سےنوجوان جھلس کر جاں بحق ہوگیا،تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی علاقے تھانہ کی حدود کورنگی اللہ والا ٹائون شمیم مسجد کے قریب گھر میں آگ لگنے سے 27سالہ علی گوہر ولد علی محمد کی حالت غیر ہوگئی، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا،پولیس کاکہنا ہےکہ متوفی کا آبائی تعلق پنجاب سے ہے اور وہ یہاں مزدوری کے سلسلہ میں آیا ہواتھا،کورنگی اللہ والا ٹائون میں دیگر مزدور ساتھیوں کے ساتھ رہتا تھا،ہفتہ کو کھانا بنانے کے لئے کچن میں چولہا جلایا تو گیس لیکیج کے باعث کچن میں دھماکہ کے ساتھ آگ بھڑک اٹھی ،جس کے باعث اسکی موت واقع ہوئی ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید