• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملزم فرار کرانے، بوگس چیک دینے والے افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان( سٹاف رپورٹر)ملزم کو فرار کرانے کے لزام میں پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس نے لڑائی جھگڑوں کے واقعات کے الزام میں 20افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔بوگس چیک دینے کے الزام پولیس نےدوافراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے االزام میں پولیس نے تین افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔8سالہ بچہ کو اغوا کرنے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔منشیات فروشی کے الزام میں10افراد کے خلاف مقدمات درج،پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔آکڑہ پرچی جوا کھیلنے کے الزام میں پولیس نے 8افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔خاتون کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کرنے اور 15سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے کے مختلف واقعات کے الزام میں پولیس نے 2نامزد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ملتان سے مزید