• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہتھکڑی سمیت فرار ملزم دوبارہ گرفتار، ریمانڈ لے لیا گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر)ضلع کچہری سے ہتھکڑیوں سمیت فرار ہونے والے منشیات فروشی کے ملزم کو پولیس نے رات گئے تلاش کے بعد گرفتار کر لیا، ملزم کو متعلقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا، ملزم علی اسد کو احاطہ عدالت کے باہر بٹھایا گیا تھا کہ اس دوران اچانک ملزم ہتھکڑیوں سمیت کانسٹیبلوں سے ہتھکڑیاں چھڑا کر فرار ہو گیا، ملزم کے خلاف تھانہ میں منشیات فروشی کے تحت 9 بی کا مقدمہ درج تھا۔
ملتان سے مزید