• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی بلڈپریشر دل کے پیچیدہ امراض میں مبتلا کر سکتا ہے، طبی ماہرین

ملتان (سٹاف رپورٹر) پرویز الہٰی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان میں 27 ویں پاکستان ہائپرٹینشن لیگ کے سلسہ میں دوسرے روز بھی تقریبات جاری رہیں، ماہرین کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر اموات کی بڑھتی شرح میں بلند فشار خون بہت اہم کردار ادا کرتا ہے جس پر بروقت قابو نہ پایا جائے تو یہ دل کا دورہ پڑنے اور دل کے دیگر پیچیدہ امراض میں مبتلا کر سکتا ہے۔ دنیا بھر میں ہر سال ایک کروڑ سے زائد افراد ہائی بلڈ پریشر کے باعث اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
ملتان سے مزید