• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائیاں 7م یٹر منقطع، 20 ہزار کی ریکوری

ملتان(سٹاف رپورٹر) سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی کارروائی،7 میٹر منقطع ،20000 روپے کی ریکوری اور پانچ ایکسٹینشن اتروا دیں،تفصیلات کے مطابق دو صارفین کمپریسر مشین لگا کر گیس کھینچنے کے جرم میں پائے گئے، ان کی وڈیو بنا کر انکے میٹر منقطع کر دیے گئے، دو صارف جس نے اپنا میٹر خود منقطع کر رکھےتھے ان کے میٹر قبضہ میں لے لئے گئے تاکہ کہیں غیر قانونی استعمال نہ ہوسکے، ایک صارف کا میٹر میٹل اکیڈمی پر لگا ہوا تھا جسے وہکمرشل استعمال کر رہا تھا، اس کا میٹر بھی قبضہ میں لے لیا گیا،ایک صارف نے اپنا میٹر ٹیمپر کیا ہوا تھا، ٹاسک فورس ٹیم نے وو میٹر کٹ کر قبضہ میں لے لیا۔
ملتان سے مزید