• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے عالمی امن و استحکام کے لیے کردار ادا کیا، یو این سیکیورٹی کونسل کا رکن بنایا جائے، کمیونٹی رہنما وٹفورڈ

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) وٹفورڈمیں کمیونٹی کی ممتاز شخصیات کونسلر سردار آصف ، کونسلر سردار شفیق احمد، سابق کونسلر رشید چوہدری، کشمیر ی رہنما چوہدری محمد عظیم نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس اور یو این سیکورٹی کونسل کے ممبران ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کو بھی یو این سیکورٹی کا مستقبل ممبر بنایا جا ئے۔ پاکستان نے عالمی امن واستحکام کیلئے کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان، امریکہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے افغانستان میں امن کے قیام کے لئے کردارادا کرہا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 80 ہرزار سے زائد پاکستانیوں کی جانوں کی قربانی دی ہے مگر اس کا صلہ بھارت کو دینا اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر اور اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی ہے بھارت اقوام متحدہ کا بانی ملک ہونے کے باوجود مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردوں کو تسلیم نہیں کرتا اس نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اب بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں کشمیر ی عوام کو حق خودارادیت دینے کے بجائے و ہاں نام نہاد انتخابات کرا ر ہی ہے تا کہ عالمی برادری کو گمراہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت گذشتہ 77سال سے کشمیر ی عوام کو حق خود ارادیت دینے سے انکار کر رہی ہے۔ اس پر عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو بھارت کے خلاف سیاسی و سفارتی پابندیاں عائد کرنے کی ضرورت ہے۔ کونسلر سردار آصف خان نے برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کی اقوام متحدہ میں کی گئی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی وزیراعظم کو یاد رکھنا چاہیے کہ پاکستان بھی ایک ایٹمی ملک ہے اور امت مسلمہ کا نمائندہ ملک ہے۔ پاکستان کو بھی یو این سیکورٹی کونسل کا مستقبل ممبر ملک بنایا جائے۔ سابق کونسلر رشید چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کو اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس کے سامنے یہ اہم مسئلہ اٹھانا چاہئے تھا۔ اب بھی وقت ہے حکومت پاکستان یو این سیکورٹی کونسل کآ مستقل ممبر بننے کے لئے اپنی سیاسی و سفارتی کوششوں کا آغاز کرے۔ کونسلر سردار شفیق احمد نے کہا بھارت کشمیر پر اپنے غاصبانہ قبضہ کو برقرار رکھنے کے لئے اور خطے میں اپنی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لئے یو این سیکورٹی کونسل کا مستقل ممبر کے جدوجہد کر ر ہا ہے۔ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ وزارت خارجہ کو ہدایات جاری کرے کہ یو این سیکورٹی کونسل میں مستقل رکن بننے کے کاوشیں شروع کرے۔ کونسلر سردار شفیق احمد نے برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اقوام متحدہ میں جس طرح بھارت کو یو این سیکورٹی کونسل کامستقل رکن بننے کی حمایت کی ہے۔ اسی طرح امریکہ، برطانیہ،فرانس، جرمنی، روس اور دیگر ممالک پاکستان کو یو این سیکورٹی کونسل کا مستقل ممبر ملک بنانے کے لئے کردار ادا کریں تاکے خطے میں طاقت توازن برقرار رہے۔ ممتاز کشمیری رہنما کشمیر رابطہ کمیٹی کے سابق صدر چوہدری محمد عظیم نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یو این سیکورٹی کا مستقل رکن بننے کے لیے او آئی سی اور عرب لیگ کا مشترکہ اجلاس بلا ئیں اور وہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی حمایت قراردا پیش کریں۔ اس وقت اقوام متحدہ اور یو این سیکورٹی کونسل میں کوئی اسلامی ملک نہیں ہے۔ پاکستان اسلامی ملک ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ایٹمی ملک ہے جو یو این سیکورٹی کونسل میں امت مسلمہ کی نمائندگی کر سکتا ہے۔

یورپ سے سے مزید