• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم پر اس شہر کے لوگ اعتماد کرتے ہیں، ہم ہمیشہ امن کی بات کرتے ہیں، امین الحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سید امین الحق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پر اس شہر کے لوگ اعتماد کرتے ہیں، ہم ہمیشہ امن کی بات کرتے ہیں، اگر سب ساتھ ملکر چلیں گے تو صوبہ ترقی کرے گا، کشمیر میں مسلمانوں پر خون بہایا جا رہا ہے، فلسطین اور لبنان میں روزانہ کی بنیادوں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کو شہید کیا جا رہا ہے، پاکستانی قوم ہمیشہ اپنے بھائیوں نے ساتھ کھڑی ہوتی ہے، ہم نے ہمیشہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیا ہے۔ ایم کیو ایم سمجھتی ہے کراچی کے میئر کے ساتھ دیگر شہروں کے میئر بھی با اختیار ہونے چاہئیں، اس لیے قومی اسمبلی میں آئین میں ترمیم کا مسودہ پیش کیا ہے۔ یم نے احتجاج کا راستہ اختیار کرنے اور صرف باتیں کرنے کے بجائے عملی خدمت کو ترجیح دی، ایم کیو ایم کی کاوشوں کی وجہ سے مردم شماری میں کراچی کی آبادی بڑھی نتیجتاً شہری سندھ میں قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں کا اضافہ ہوا۔ آج ہماری کوششوں کی بدولت کے فور منصوبے پر پیش رفت ہو رہی ہے۔ ہم نے شہر کے انفراسٹرکچر کو بہتر کیا۔ شہر میں فلائی اوور اور انڈر پاسز کا جال بچھایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوسائٹی ٹاؤن کے تحت محفل زکر مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں شرکت کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں 544 طلبہ و طالبات کا ایڈمیشن ہوا جبکہ کراچی میں 32 ارب کی لاگت سے آئی ٹی پارک بننے جا رہا ہے، طالب علموں کے مسائل پر خصوصی توجہ مرکوز ہے، ایم ڈی کیٹ کے امتحانات میں آؤٹ آف دی سلیبس سوالات پوچھے گئے جس پر انکے مسئلے کو ہر سطح پر اٹھائیں گے نیز صوبائی حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ایم ڈی کیٹ کے طلبہ و طالبات امتحانی مراکز نہ پہنچ سکے۔ ایم ڈی کیٹ کے امتحانات میں طلبہ و طالبات کے لیے امتحانی مراکز بھی کم بنائے گئے تھے۔ اس صوبے پر جن لوگوں کی حکومت ہے وہ آپ لوگوں کا خیال نہیں رکھتے، ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی میں سود کو ختم کرنے متعلق قرارداد جمع کروا دی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید